ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک مسلح افواج نے شمالی عراق میں پنجہ کلید آپریشن  میں تین دہشت گردوں کو  غیر فعال کردیا

 

ترک مسلح افواج نے شمالی عراق میں پنجہ کلید آپریشن  کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے، کے  تین دہشت گردوں کو  غیر فعال کردیا گیا ہے۔

وزارت قومی دفاع کے سوشل میڈیا  سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد جہاں کہیں بھی ہو، وہیں ہدف ہوتا ہے۔ ہماری ترک مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن طریقے سے جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شمالی عراق میں کامیابی سے جاری پنجہ کلید  آپریشن کے علاقے میں PKK کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال  کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن ایرن محاصرہ کے دائرہ کار میں حقاری  کی جنڈرامری  کمانڈ کی جانب سے 3 بنکروں اور غاروں سے میزائل، دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے کر تباہ کر دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں