ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان فوجی مشقوں کا آغاز

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں مغربی سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے ساحل پر شروع ہو گئیں۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA  کے مطابق سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں "Extreme Fury 22”  کا آغاز سعودی عرب کی بحریہ کی پیدل فوج اور امریکی میرینز کے ساتھ ساحلی علاقے  ینبع میں شروع ہوگئیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس فوجی مشق میں امدادی، شوٹنگ اور لاجسٹک تعاون کی تربیت اور متعدد مشقیں شامل ہیں، جس کا آغاز مغربی ریجن کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد الدبیس اور کمانڈر جنرل پال جوزف راک اور امریکی میرین کور اور دونوں اطراف کے متعدد کمانڈرز کی موجودگی میں ہوا۔ 

اس فوجی مشق کے کمانڈر اسٹاف کرنل سعود العقیلی نے کہا کہ دونوں ممالک کے فوجی دستے معلومات کا تبادلہ کریں گے اور مشترکہ آپریشنل اور ریلیف منصوبوں پر عمل درآمد کی مشق کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں