ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عطاء تارڑ کی حفاظتی ضمانت منظور، عدالت نے گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کی14 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے عطا ء تارڑ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو لیگی رہنما کو گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔عطا تارڑ نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ میرے خلاف 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کا مقدمہ درج ہے۔

 پولیس نے گرفتاری کے لیے رہائش گاہ پر چھاپا مارا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے عدالت سے استدعا کی کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔عطا تارڑ نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عطا تارڑ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے 14 روز کے لیے ان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں