ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

استعفوں کی مرحلہ وار منظوری، عدالت کا اسپیکرقومی اسمبلی سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف دائر درخواست پر قائم قام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے اسپیکرقومی اسمبلی کو جواب جمع کروانے کے لئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔ جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ عوام کی ایک دن کے لئے بھی ایوان میں نمائندگی نہ ہونا افسوسناک ہے۔

 جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ پیٹیشن کا ساری دنیا کو پتا ہے سوائے اسپیکر قومی اسمبلی کے۔ اٹارنی جنرل کی استدعا پر عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو جواب جمع کروانے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں