ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اگرامریکہ نے ہماری تجاویز مان لیں تو معاہدے کےلیے تیار ہیں:ایران

ایران کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے حتمی تجاویز تحریری طور پر آج پیش کر دی جائیں گی۔

خبر ایجنسی  IRNAکے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق حتمی تجاویز تحریری طورپرپیش کردی جائیں گی اور  اگر یہ تجاویز تسلیم کرلی گئیں تو جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے ہم  تیار ہوں گے۔

ایران کا کہنا ہے کہ  اگر امریکہ نے لچک دار اور حقیقت پسندانہ رویہ اپنایا اور ہماری شرائط مان لیں تو کوئی مضائقہ نہیں کہ ہم بھی  اس بابت دانشمندانہ رویہ اختیارکریں گے۔

یاد رہے کہ یہ جوہری مذاکرات کا یہ سلسلہ  اپریل 2021 سے اب تک ویانا میں روس،چین،جرمنی،فرانس،برطانیہ اور ایرانی نمائندوں کے درمیان ہو رہا ہے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں