ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ممنوعہ فنڈنگ کیس،اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ،سماعت 18 اگست تک ملتوی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کر تے ہوئے سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی  ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی درخواست پر سماعت کی، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد، صدر بار شعیب شاہین اورپی ٹی آئی کی جانب سے وکیل انور منصور عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

وکیل انور منصور نے استدعا کی شوکاز نوٹس کی حد تک کوئی ایکشن نا لیا جائے،پی ٹی آئی نے جن اکائونٹس کی معلومات فراہم کیں وہ فیصلے میں موجود ہی نہیں۔الیکشن کمیشن کو بتایا کہ کچھ اکائونٹس کی معلومات کچھ وجوہات کی بنا پر ضروری نہیں ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ مرکزی اکائونٹس سے کچھ رقوم صوبائی سربراہان کو بھیجے گئے۔الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روکا جائے۔ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے یہ ولی خان کیس کے بعد اس نوعیت کا پہلا کیس ہے۔اس کیس میں ریفرنس بھیج دیا گیا تھا اس میں ابھی ریفرنس نہیں بھیجا گیا۔

 انہوں نے کہاہے کہ کیس لارجر بینچ کو بھیج دیتا ہوں،جب آپ کہیں سماعت کے لیے مقرر کر دیتے ہیں۔عدالت نے کیس لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18اگست تک ملتوی کر دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں