ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے آئی ایم ایف کو اظہارِ آمادگی کا خط بھجوا دیا

اسلام آباد: پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدے کی تمام رکاوٹیں دور ہوگئیں اور پاکستان نے اظہار آمادگی کے خط پر دستخط کرکے واپس بھجوا دیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے معاہدے پر اظہار آمادگی کا خط آئی ایم ایف کو بھجوا دیا ہے اور آئی ایم ایف پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ ڈیٹا کا جائزہ لے گا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لیٹر کے جائزے کے بعد آئی ایم ایف آج ہی پاکستان کو معاہدے کا حتمی مسودہ بھجوائے گا اور جائزے کے بعد قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک اور وزیرخزانہ حتمی مسودے پردستخط کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں