ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جدید ہتھیار اپنے اتحادی ممالک کو فروخت کرنے کے لیے تیار ہیں، روسی صدر

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ ہم جدیدترین ہتھیار اپنے اتحادی ممالک کو فروخت کرنے اور فوجی ٹیکنالوجی کی تیاری میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو میں اسلحے کی نمائش کے موقع پر روسی صدر نے کہا   کہ روس کے نئے ہتھیار دیگر ممالک کے مقابلے زیادہ بہتر ہیں،  ہمارے ہتھیار حریف ممالک کے ہتھیاروں سے بہت زیادہ بہتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس کے لاطینی امریکا، ایشیا اور افر یقہ سے تعلقات مضبوط ہیں اور ہم اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں کو جدید ترین ہتھیاروں کی پیشکش کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم چھوٹے ہتھیاروں سے لے کر لڑاکا طیارے، ڈرونز اور دیگر ہتھیار اتحادیوں کو فراہم کر سکتے ہیں اور ان ہتھیاروں کو حقیقی جنگی آپریشنز میں ایک سے زیادہ بار استعمال کیا جاسکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جدید ترین ہتھیاروں اور روبوٹیکس کی بات کررہے ہیں جن میں سے بیشتر دیگر ممالک کی ٹیکنالوجی سے کئی برس آگے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے ساتھ متعدد ہم خیال اتحادی اور شراکت دار ممالک ہیںان کی قیادت کسی کے سامنے جھکنے کے لیے تیار نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں