ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس: فوجی ڈپو میں دھماکہ سبوتاژ کاروائی ہے

روس کی طرف سے غیر قانونی الحاق کردہ کریمیا کے علاقے ‘جان قوئے’ میں واقع فوجی ڈپو میں دھماکہ "سبوتاژ” کا نتیجہ ہے۔

روس وزارت دفاع نے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ "جان قوئے کی شہری آبادی کے جوار میں واقع فوجی ڈپو کو سبوتاژ کاروائی کے ساتھ نقصان پہنچایا گیا ہے۔ واقعے میں شہری انفراسٹرکچر، الیکٹرک پلانٹ، ریلوے لائن اور شہری آبادی کو نقصان پہنچا ہے”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں اور سبوتاژ کے اثرات ختم کرنے کے لئے ضروری تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت دفاع نے  قبل ازیں جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ کریمیا کے علاقے جان قوئے کے گاوں مائیسکوئے کے جوار میں فوجی یونٹ کے عارضی ایمونیشن ڈپو میں دھماکہ ڈپو کے جوار میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں