ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کی طرف سے افغانستان کے ساتھ اظہارِ تعزیت

ترکی نے، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مسجد پر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے، تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ نے جاری کردہ  تحریری بیان میں کہا ہے کہ "ہمیں، کابل میں ایک مسجد پر دہشت گردانہ حملے میں کثیر تعداد میں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے پر سخت افسوس ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم اس غیر انسانی دہشت گردانہ اقدام کی شدت سے مذمت کرتے اور حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں۔ ہم مرحومین کے عزیزو اقارب اور برادر افغان عوام سے اظہارِ تعزیت کرتے اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے متمنی ہیں۔

واضح رہے کہ کل،  کابل میں شام کی نماز کے دوران ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں کثیر تعداد میں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں