ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب اور ازبکستان کے درمیان45ارب ریال کے معاہدوں پر دستخط

ریاض:  سعودی عرب اور ازبکستان  کے درمیان 45ارب سعودی ریال (12ارب ڈالر)کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ان معاہدوں میں فضائی سفر، زراعت، لائیو سٹاک، سپورٹس، تعلیم، سائنس، ابلاغیات، توانائی اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں کے علاوہ اے سی ڈبلیو اے پاور کا ازبکستان میں ونڈ انرجی کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد ال فالح نے کہا کہ ہم اس رشتے کو سعودی عرب کے لیے اہم ترین تعلق میں سے ایک بنانا چاہتے ہیں۔  ہم یہاں سہولت کاری اور خدمت کے لیے موجود ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے دورے پر آنے والے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف کا جدہ میں استقبال کیا، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ازبک صدر شوکت مرزیوف کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے علاوہ مشترکہ مفاد کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں