اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہونے پر کہا ہے کہ شہبازگل کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر دیا جانا انتہائی تشویشناک ہے۔
عمران خان نے کہا کہ تشدد کے باعث شہباز گل کی ذہنی اور جسمانی صحت کی حالت نازک ہے، انہیں دوبارہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنا سازش ہے۔
عمران خان نے کہا کہ زبردستی غلط بیان لینے کے لیے یہ سب کیاجارہا ہے جیسے سوشل میڈیا کارکنوں کیساتھ کیا گیا، یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، یہ مجھے اور تحریک انصاف کو ٹارگٹ بنانے کے لیے سازش کا حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم شہبازگل پر تشدد سے نمٹنے کے لیے تمام قانونی اور سیاسی کارروائی کریں گے ، ماورائے آئین اور ماورائے قانون کارروائیاں ہمارے خلاف واضح کی جا رہی ہیں۔