ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر رجب طیب ایردوان یوکرین کے دورے پر روانہ

صدر رجب طیب ایردوان یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی دعوت پر ایک روزہ ورکنگ وزٹ پر لویف روانہ ہوگئے ہیں۔

صدر کے اطلاعاتی   امور کے  دفتر سے جاری کردہ  بیان کے مطابق صدر  ایردوان  کی یوکرینی  ہم منصب کے ساتھ ملاقاتوں میں تزویراتی شراکت داری کی سطح پر ترکی-یوکرین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

دورے کے دوران زیلنسکی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ ملحقہ اداروں کے ساتھ سہ فریقی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

مذکورہ ملاقات کے دوران 24 فروری سے جاری یوکرین روس جنگ کو سفارتی ذرائع سے ختم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں