ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈاؤ اورجناح سندھ میڈکل یونیورسٹی نے صوبائی وزیرکے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

کراچی: ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے وزیر بورڈز و جامعات اسماعیل راہو کے بارشوں کے پیش نظر چھٹی سے متعلق احکامات ہوا میں اڑا دیے۔

ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے جمعرات کو اپنے میڈیکل کالجز کھول کر طلبہ کو بلالیا تاہم طلبہ، اساتذہ اور ملازمین کی حاضری برائے نام رہی۔ وزیر تعلیم سردار علی شاہ کے احکامات پر سرکاری اسکولوں کے ساتھ نجی اسکولوں نے بھی عمل کیا اور سندھ بھر میں تمام اسکول اور کالجز بند رکھے۔

ڈاؤمیڈیکل یونیورسٹی کے ایک افسر نے بتایا کہ ہم نے بورڈز و جامعات سے رابطے کی بہت کوشش کی مگر جواب نہیں ملا نہ ہی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اس لیے ہم نے میڈیکل کالج کھول لیا۔ واضح رہے کہ وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے اعلان کیا تھا کہ بارش کے باعث جمعرات کوسندھ بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں