ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے سلمان رشدی پر حملے کو افسوس ناک قرار دے دیا

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے شاتم رسول سلمان رشدی پر حملے
کی مزمت کردی ہے. کہتے ہیں حملے کا کسی بھی صورت جواز نہیں‌ دیا جاسکتا.
عمران خان نے سلمان رشدی پر حملے کو خوفناک اور افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ یہ ہونا نہیں
چاہیے تھا. یہ بات انہوں نے برطانوی اخبار کو انٹرویو میں کہی ہے۔
سلمان رشدی پر نیویارک میں‌ ایک نوجوان نے چاقو سے کئی وار کیے تھے انہیں انتہائی زخمی
حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا.
یاد رہے عمران خان نے اپنی وزارت عظمی کے دوران پارلیمنٹ‌ میں خطاب کرتے ہوئے اسامہ
بن لادن کو شہید قرار دیا تھا.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں