ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی اسمبلی میں جاکر شہباز اور عمران کو ساتھ بٹھائوں گا،فاروق ستار

کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ 245سے امیدوار فاروق ستار نے اعلان کیاہے کہ وہ قومی اسمبلی میں جاکر وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کو ایک ساتھ بٹھائیں گے۔

 گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پورے حلقے کا دورہ کیا، عوام مسائل میں گھرے ہوئے ہیں، کامیاب ہوکر حلقے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کسی نے بھی کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی آواز نہیں اٹھائی، قومی اسمبلی میں پہنچ کر کراچی کے عوام میں جو مایوسی ہے ،انشا اللہ اسے دور کریں گے۔

سابق رکن اسمبلینے کہا کہ حلقہ این اے 245کے عوام کا ووٹ اور ان کی حمایت کراچی کی قسمت پر لگے تالے کو کھولے گا،کراچی کیلئے انشا اللہ وفاق سے پورا حق لینا ہے، ہم 4ہزار ارب روپے دیتے ہیں ہمیں بھی اب 40ارب کی خیرات نہیں چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں