ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی، این اے 245 میں ضمنی الیکشن اتوار ہوگا

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی الیکشن اتوار ہوگا،

تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

انتخابی دنگل میں 15 امیدوار مدمقابل ہیں۔

این اے 245پر پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے امیدوار ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں دست بردار ہوگئے ۔ضمنی الیکشن میں 5 لاکھ 15ہزار ووٹرز کے لئے 263پولنگ سٹیشن اور 1052پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں،جن میں سے 60پولنگ سٹیشنز کو حساس اور 203 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ۔

پولنگ کے دن امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ۔ 2018 کے مقابلے میں 71463 ووٹرز کا حلقے میں اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست پی ٹی آئی کے عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں