ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 خاتون جج کو دھمکی دینے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوٹس خوش آئند ہے،شیری رحمان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ خاتون سیشن جج کو دھمکی دینے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کا نوٹس خوش آئند ہے۔ ججز اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کی روش قابل تشویش ہے۔ ان دھمکیوں کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو یہ رواج بن جائے گا، انصاف اور قانون نافذ کرنے والوں کو ہر کوئی ڈرانے دھمکانے کی کوشش کرے گا۔

ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے منگل کے روز توئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، شہید بی بی ساری زندگی عدالتوں کا سامنا کرتی رہی لیکن کسی نے ججز کو دھمکیاں نہیں دی۔ پی ٹی آئی حکومت میں آصف علی زرداری کا مہینوں ریمانڈ دیا جاتا تھا، ہم نے کبھی کسی جج کو دھمکی نہیں دیں۔ یہ دو دن کے ریمانڈ پر جج کو دھمکی دے رہے۔

ا نہوں نے کہا کہ عمران خان ساری عمر عدالتوں اور ادراوں کے لاڈلے رہے اس لئے اب خود کو قانون اور عدالتوں سے بالا سمجھتے ہیں۔ اپنے غلطی تسلیم کرنے کے بجائے تحریک انصاف کے رہنما اب بھی ملک بند کرنے کی دھمکیاں دے رہے۔ یہ ملک جام کرنے کے منصوبا بھی بنا رہے اور گرفتاری کے ڈر سے چھپ بھی رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں