ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 دہشت گردی کا مقدمہ،عمران خان پر لگائے الزامات سے آگاہ ہیں، اقوام متحدہ

نیویارک:  اقوام متحدہ نے عمران خان پر دہشت گردی کے مقدمے کے بارے میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم پر لگائے الزامات سے آگاہ ہیں، آزاد اور غیر جانبدارانہ طریقے سے قانونی کارروائی کی جائے۔

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفنی ڈوجیرک نے کہا کہ سربراہ اقوام متحدہ انتونیو گوتریس پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف لگائے الزامات سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے آزاد اور غیر جانبدارانہ طریقے سے قانونی کارروائی کرنے پر زور دیا ہے۔سربراہ اقوام متحدہ نے پرسکون رہنے، تنائو کو کم کرنے اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 21 اگست کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عمران خان پر ایف نائن پارک جلسے میں ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکانے کاالزام عائد کیا گیا تھا۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست منظورکرتے ہوئے تین روز کی حفاظتی ضمانت دے دی تھی۔عدالت نے پولیس کو سابق وزیر اعظم کی گرفتاری سے روک دیا گیا تھا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں