ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق:الاصدر تحریک نے عدالتی کونسل کی عمارت کے سامنے دھرنا شروع کر دیا

 عراق میں الاصدر تحریک سے وابستہ گروپ نے  بغداد میں اعلی عدالتی کونسل کی عمارت کے سامنے  دھرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

 الاصدر تحریک کےلیڈر متقدی الاصدر کے حامیوں نے  عدالتی کونسل کے خلاف احتجاج کرتےہوئے عمارت کے سامنے شامیانے لگا کر دھرنا دینا شروع کر دیا ۔

 عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی  INA  کے مطابق، اس دھرنے کے باعث عدالتی کونسل نے  تمام امور  معطل کر دیئے۔

 متقدی الاصدر کاکہنا ہے کہ عدالتی نظام کو سیاسی مقاصد کے لیےاستعمال کرنا بند کیا جائے۔

 عدالتی کونسل  کے صدر فائق زیدان   نے اس بات کا دفاع کیا ہےکہ ملک کا  عدالتی نظام  تمام سیاسی مفادات اور تعلقات سے بالاتر ہے  جبکہ مقتدی الاصدر کا اس حوالے سے دعوی بے بنیاد ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں