ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مفرور قرار دینے کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کیلیے اسحق ڈار کا عدالت سے رجوع

اسلا م آباد: سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کی جانب سے مفرور قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل جلد مقرر کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی متفرق درخواست میں 2018ء سے دائر اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ 24 جولائی 2018ء کو امیگریشن حکام نے بلاوجہ بلیک لسٹ کر دیا اور 6 ستمبر 2018ء کو پی ٹی آئی حکومت نے پاسپورٹ بھی منسوخ کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاسپورٹ منسوخی کی وجہ سے پاکستان واپس آنا ناممکن ہوگیا تھا تاہم رواں سال مئی میں نیا پاسپورٹ مل چکا۔اسحاق ڈار نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے مفرور قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں