ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈالر ایک مرتبہ پھر تگڑاہونے لگا، 4 روپے مہنگا ہوگیا

کراچی: ڈالر ایک مرتبہ پھر تگڑا ہونے لگا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ایک دن میں اس کی قدر میں 4 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

بدھ کو اس کی قدر مزید 4 روپے بڑھ کر 227 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ درآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ ڈالر مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے،اس صورتحال میں حکومت اور اسٹیٹ بینک نوٹس لے۔

دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کریڈٹ کارڈز کی ادائیگیوں کیلئے اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی طلب بڑھی ہے، بینک اور درآمدکنندگان اوپن مارکیٹ سے ڈالر خرید رہے ہیں، اس کے علاوہ لگڑری اشیا کی درآمد پر پابندی ختم کرنے سے بھی روپیہ دوبارہ دباؤ میں آیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں