ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ذکیہ شاہنواز سمیت، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ذکیہ شاہنواز سمیت، ممبران قومی، صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے وحید عالم خان، ایم پی اے راحت افزا، سابق ایم پی اے ڈاکٹر فرزانہ اور سابق معاون خصوصی برائے وزیراعظم حنیف عباسی شامل تھے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ورکرز کسی بھی سیاسی جماعت کا اثاثہ ہوتے ہیں، خدمت کا سفر جاری رکھیں گے.

انہوں نے کہا کہ مضبوط سیاسی جماعتیں ملک کے استحکام اور جمہوریت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، سب سیاسی جماعتوں کو ملک کی ترقی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عوامی نمائندے پارٹی پالیسی کے مطابق عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں۔ ملک میں معاشی استحکام سیاسی استحکام سے وابستہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں