ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس: روس اور فرانس کے وزرائے دفاع کے درمیان ملاقات

روس کے وزیر دفاع سرگے شوئے گو نے فرانس کے وزیر دفاع سبسٹیئن لوکورنو کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں ‘زاپوریزیا’ نیوکلئیر پلانٹ کی صورتحال پر بات چیت کی۔

روس وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں فرانسیسی فریق کی  طلب پر ہونے والے ٹیلی فونک مذاکرات میں ‘شوئے گو’ اور ‘لو کورنو’ نے یوکرین کے زاپوریزیا جوہری پلانٹ کی صورتحال پر بات چیت کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں شوئے گو نے یوکرین مسلح افواج کی، پلانٹ کے سکیورٹی امور میں، رکاوٹ بننے والی کاروائیوں کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی  کے اہلکاروں کے دورہ زاپوریزیا کی اہمیت کی طرف اور اس معاملے میں ایجنسی کے اتحادیوں کے ضروری امداد کے لئے تیار ہونے کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں