ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی، پناہ گزینوں کے مقیم ہونے والی عمارت کو نذر آتش کرنے کی کوشش

جرمنی کے شہر لیپزگ میں پناہ گزینوں کے مقیم ہونے والی عمارت پر  نامعلوم افراد نے  میں آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگانے کی کوشش کی ۔

ساکسونیا  کریمنل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عمارت  کی حفاظت پر مامور  سیکیورٹی گارڈز نے پولیس کو اطلاع دی کہ جمعہ کی آدھی رات کو عمارت کے سامنے والے  حصے پر بعض  اشیاء پھینکی گئیں اور آگ لگنے سے عمارت کو  نقصان پہنچا ،  سیکورٹی اہلکاروں نےاپنی مدد آپ کے تحت  آگ پر قابو پا لیا۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہواتو پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ساکسونیا  ریاست کے وزیر داخلہ ارمین شسٹر نے اپنے بیان میں اس واقعے کو جان بوجھ کر عمارت کو نذر آتش  کرنے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ ہم  عمارت کو زیادہ نقصان نہ پہنچنے   میں  احسن خدمات ادا کرنے والے  سیکیورٹی اہلکاروں کے قرضدار ہیں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ واقعہ ایک خطرے کی گھنٹی ہے کہ اس طرح کے غیر انسانی جرائم صرف  ماضی کاہی  حصہ نہیں ہیں شسٹر نے کہا  کہ ساکسونیا ریاست میں تمام پناہ گزینوں کے ہاسٹلوں کے ارد گرد پولیس گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں