ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک، حملہ آور گرفتار

واشنگٹن: امریکی شہر ڈیٹروئٹ میں الگ الگ مقامات پر 4 شہریوں پر حملہ کرکے 3 کو قتل کرنے والے مشتبہ شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی خبرایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق متعلقہ ڈیٹروئٹ میں مڈ ویسٹرن سٹی کے پولیس چیف جیمزوائٹ نے میڈیا کو بتایا کہ پہلے تین متاثرین بشمول دو خواتین اور ایک مرد کو صبح کے وقت ڈیٹروئٹ کے اطراف الگ الگ مقامات پر ہونے والی فائرنگ میں مارا گیا۔

پولیس چیف نے کہا کہ چوتھے شہری نے مشتبہ شہری کو گاڑی کی کھڑکیوں میں جھانکتے ہوئے دیکھا اور اسے رکنے کو کہا مگر مشتبہ شخص نے ان کو گولی مار دی۔پولیس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ تین لوگ جاں بحق ہوئے جبکہ ایک کی زندگی محفوظ ہے۔پولیس چیف نے کہا کہ یہ حملے مختلف نوعیت کے ہیں، جس میں ایک شخص بس کا انتظار کر رہا تھا، ایک اپنے کتے کے ساتھ چہل قدمی میں مصروف تھا جبکہ ایک شخص گلی میں موجود تھا۔

بعدازاں ڈیٹروئٹ شہر کے میئرمائیک دوگان نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں اعلان کیا کہ مشتبہ شخص کو تلاش کرکے تحویل میں لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور مدد سے ڈیٹروئٹ پولیس افسران نے بغیر کسی حادثے کے مشتبہ شخص کو اپنی تحویل میں لے لیا۔امریکا میں یہ آتشیں اسلحے سے ہونے والا پرتشدد واقعہ اور ہلاکت کوئی پہلا واقعہ نہیں، ہیوسٹن کے ٹیکسن شہر کے حکام کا کہنا تھا کہ 3 شہری ایک مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہوئے، جس نے پہلے اپنا گھر جلایا اور بعد میں یہ واقعہ پیش آیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں