ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس، نارتھ اسٹریم پائپ لائن سے جرمنی کو گیس کی ترسیل تین دن کے لیے بند

روسی  قدرتی گیس کی جرمنی کو ترسیل کرنے والی نارتھ اسٹریم  پائپ لائن  آج سے  تین دن تک بند رہے گی۔

نارتھ اسٹریم  کی انتظامیہ فرم  نورڈ اسٹریم   کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  اس پائپ لائن سے 31 اگست تا 2 ستمبر  کے درمیانی عرصے میں  قدرتی گیس کی  ترسیل سر انجام نہیں پائے گی۔

گیس پروم نے 19 اگست کو  اطلاع دی تھی کہ  پائپ لائن  پر نصب واحد کامپریسر   کی دیکھ بھال  کی وجہ سے 31 اگست سے تین  روز تک گیس کی   ترسیل  بند رہے  گی۔

ادھر کریملن کے ترجمان دیمتری  پیسکووف  کا کہنا ہے کہ قدرتی گیس کی ترسیل   کو  ان کے ملک پر پابندیوں کے باعث  روکا گیا  ہے،  یورپی  سیاستدانوں کے اقدامات کی بنا پر ان کے شہری  توانائی کے حصول میں  کافی زیادہ ادائیگیاں  کرنے پر مجبور ہیں۔

گیس پروم نے پائپ لائن  میں استعمال کردہ متعدد پارچہ جات کی  دیکھ بھال  پابندیوں کی وجہ سے ممکن نہ   بن سکنے  کے جواز میں  اس پائپ لائن کے ذریعے قدرتی گیس کی مقدار میں تقریباً 80 فیصد کمی کر دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں