ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر، قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے باعث مزید 3 کشمیری شہید ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس(کے ایم ایس)کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

قابض فون نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بربریت کا مظاہرہ کیا، بزرگوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 3 کشمیری نوجوانوں کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ بھارتی فوج کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں