ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق ملائیشین خاتون اول کو رشوت کے الزام میں 12سال قید کی سزا

کولالمپور: ملائیشین عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی اہلیہ کو 4کروڑ ڈالرز سے زائد رشوت خوری کے کیس میں مجرم قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کئی برس سے بدعنوانی کے کیسز کا سامنا کررہے ہیں جنہیں کچھ روز قبل ہی 12 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے، ملائیشین عدالت نے نجیب رزاق کی اہلیہ روزماہ منصور کو سولر انرجی منصوبے میں رشوت خوری کے معاملے پر مجرم قرار دے دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا کی سابق خاتون اول پر 4 کروڑ 10 ڈالر رشوت مانگنے اور وصول کرنے کا الزام تھا،غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ روزماہ پر منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے بھی 17 مقدمات درج ہیں تاہم ابھی تک انہیں ان مقدمات میں مجرم قرار نہیں دیا گیا،ملائیشیا کی 70 سالہ خاتون سے متعلق مشہور ہے کہ انہیں بیش قیمتی اشیا اور زیورات سے خاصہ لگا ہے۔

 جب 2018 میں ملائیشین پولیس نے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے گھر چھاپہ مارا تو گھر سے 16 لاکھ ڈالرز مالیت کا سونا اور ہیرے کے زیورات برآمد ہوئے تھے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کے گھر سے 14 تاج اور 272 بیش قیمتی بیگس بھی ملے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں