ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، پیش امام سمیت18افردجاں بحق

کابل: افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد خوفناک دھماکے سے لرز اٹھی، دھماکے میں پیش امام  سمیت 18افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شمال مشرقی صوبے ہرات کی ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے میں طالبان کے حامی مذہبی رہنما مولوی مجیب الرحمان جاں بحق ہو گئے ہیں۔ دھماکے میں اب تک 18 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہیں۔

طالبان حکومت کی وزارت داخلہ نے واقعے کی تصدیق کی کہ ہرات کی گزرگاہ مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ہمارے کچھ ہم وطن زخمی اور ہلاک ہوئےہیں۔

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پھر اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا کہ اس دھماکے میں مولوی مجیب الرحمان انصاری بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات کے شہر گزرگاہ کی مسجد میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام مولوی مجیب رحمان انصاری شہید ہوگئے،دھماکے سے متعلق تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا اور کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں