ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیت ہو یا ہار گیم کو انجوائے کرنا ہے،محمد رضوان

دبئی :قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھارت کیخلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں فتح کے بعد اپنے ٹوئٹ میں میچ کی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئےایک پیغام جاری کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا.

ان تصاویر میں محمد رضوان کو میچ کے دوران آسمان کی جانب منہ اٹھا کر دعا مانگتے اور دیگر تصاویر میں خوشیاں مناتے بھی دیکھا جاسکتا ہے،تصاویر کے کیپشن میں محمد رضوان نے لکھا کہ صرف اللہ سے ہوتا ہے، جیت ہو یا ہار ہو ہم نے اس گیم کو انجوائے کرنا ہے.

 محمد رضوان نے اپنی ٹوئٹ میں واضح کیا کہ آخری بال تک لڑنا ہے، اگر اللہ ہمیں جیت عطا کر دے تو کبھی ایسی باتیں یا ایسا انداز نہیں اپنانا جس سے تکبر جھلکتا ہو.

پاکستانی وکٹ کیپر نے اپنے پیغام میں پاک ٹیم کو شاندار مقابلے اور فتح پر مبارکباد بھی دی، اور بھارتی ٹیم کی سخت مقابلہ کرنے پر تعریف بھی کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں