ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لوٹ مار میں ملوث 116 ملزمان کو گرفتار کرلیا

 ڈیرہ غازی خان: میں سیلاب زدگان کے امدادی سامان کی لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری ،اب تک مختلف مقامات سے 116 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

 آرپی او ڈیرہ غازی خان چوہدری محمد سلیم نے  بتایا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں سیلاب زدگان کے امدادی سامان کی لوٹ مار میں ملوث 116 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ دیگر ملزمان کی ویڈیوز کے ذریعے شناخت اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

امدادی سامان کی لوٹ مار کے الزام میں ریجن بھر کے مختلف تھانوں میں 22 مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ امدادی سامان کی زبردستی چھینا جھپٹی اور لوٹ مار کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے امدادی سامان کے سرکاری گوداموں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ملک کے دیگر اضلاع سے امدادی سامان لیکر آنے والے مخیر حضرات سمیت فلاحی تنظیموں کو بھی مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا گیاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں