ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 عمران خان کی چار سالہ حکومت ووٹ کی تذلیل کر کے قائم ہوئی،سعدرفیق

اسلام آباد:وفاقی وزیربرائے ریلوے وہوا بازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی چار سالہ حکومت ووٹ کی تذلیل کر کے قائم ہوئی ہے۔

ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ چیئرمین سینیٹ سے بلوچستان حکومت تشکیل تک ووٹ کی تذلیل کی گئی، پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت ووٹ کی خرید کے دھندے سے قائم ہوئی۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہمارا ہے،ووٹ چورعمران مافیامعافی مانگے پھر جمہور کی بات کرے ۔

 خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بدی کے دیوتا عمران کے درجات دن بدن بلند ہو رہے ہیں ، انکی زبان کا شر ، نیت کا فتور،بد اعمالیوں کا ملبہ اور سازشوں کا دائرہ بڑھتا جا رہاہے۔ وہ مکمل گمراہی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہیں ، مکافات عمل کا پہیہ تیز گام ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں