ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ممنوعہ فنڈنگ کیس،اسد قیصر ایف آئی اے میں بدھ کو پھر طلب

پشاور:پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے پشاور نے پی ٹی آئی رہنما، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ایک بار پھر طلب کر لیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )نے نوٹس جاری کرتے ہوئے اسد قیصر کو بدھ کوطلب کیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو یہ پانچواں نوٹس جاری کیا گیا۔ اس سے قبل اسد قیصر کو 11، 18، 29 اگست اور 5 ستمبر کو طلب کیا گیا تھا۔

 ایف آئی اے نے 2 نجی بینک اکا ئونٹس کے سلسلے میں اسد قیصر کو طلب کیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں