ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے

اسلام آباد:سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ6ستمبر دشمن کی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم کے بے مثال اتحاد اور پختہ عزم کی یاد دلاتا ہے۔

یوم دفاعِ پاکستان کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے یوم دفاع کے موقع پر پیغام میں کہا کہ6ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے، یہ دن دشمن کی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم کے بے مثال اتحاد اور پختہ عزم کی یاد دلاتا ہے، پوری قوم نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کی جارحیت کو شکست فاش دی۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن شہدا اور غازیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے جبکہ پاک بحریہ عہد حا ضر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھی ہمہ وقت تیار ہے۔

نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ ہم وطنوں کی ہرممکن مدد کے لئے کوشاں ہے، پاک بحریہ کے تمام آفیسرز، جوان اور سویلینز ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے اپنے عزم کو دہراتے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کیلئے ایک ترقی یافتہ اور پر امید مستقبل مہیا کیا جا سکے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں