ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کوریا میں طوفان اور سیلاب سے 10 افراد ہلاک

جنوبی کوریا  کو اپنی زد میں لینے والے ہینام نور طوفان   سے پیدا ہونے والے سیلاب   سے ایک انڈر گراونڈ   پارکنگ  لاٹ  میں  محصور ہو کر رہ جانے والے 7 افراد ہلاک  ہو گئے جس کے بعد سیلاب سے اموات کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

پوہانگ شہر میں، اپارٹمنٹ کے 9 رہائشیوں میں سے 7، جو اپنی کاریں لینے کے لیے پارکنگ میں گئے تھے، ہلاک ہو گئے۔

سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے 2 افراد کو بچا لیا جو 12 گھنٹے سے زائد وقت تک چھت کے پائپوں کو پکڑ ے رہے تھے۔

شدید   طوفان  سے 66 ہزار مکانات کو بجلی کی ترسیل منقطع ہے ،  درخت جڑوں  سے اکھڑ گئے ہیں اور  سڑکوں  کو  شدید نقصان   پہنچا۔

فی گھنٹہ 133 کلو میٹر  کی رفتار  سے آنے والی آندھی  کے باعث  ملک کے جنوبی علاقوں میں  ہزاروں افراد  محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کر گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں