ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان عدالتوں سے سرخرو ہونگے، فیصل جاوید

اسلام آ باد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان عدالتوں سے سرخرو ہونگے۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے عدالت  کیس ختم کردے گی، عمران خان کے حق میں فیصلہ آئے گا، حکومت کے آخری دن چل رہے ہیں، عمران خان عدالتوں سے سرخرو ہونگے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ عدلیہ بحالی تحریک کو عمران خان نے پایہ تکمیل تک پہنچایا، تحریک کے دوران نوازشریف پائے کھا کر واپس چلے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت فوری اسمبلی تحلیل کر کے الیکشن کی تاریخ دے، قوم ساتھ ہے، عمران خان نے کال دی تو مسئلہ بن جائے گا، آسان حل ہے الیکشن کی طرف چلے جائیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان نے عدلیہ بحالی کیلئے 2008کیالیکشن کا بائیکاٹ کیا، عدالتی احاطے کے باہر بھی کھڑے نہیں ہونے دیا جارہا، امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک چلانا پی ڈی ایم کے بس کی بات نہیں، عدالت کے باہر وزیراعلی کے پی کو بھی روکا ہوا ہے، لسٹ میں جن کے نام ہیں وہی لوگ اندر جارہے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں