ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تباہ کن سیلاب سے صوبےکے 40 فیصد اسکول تباہ ہو گئے،  محکمہ تعلیم سندھ

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ  تباہ کن سیلاب سے صوبے کے 40فیصد اسکول تباہ ہو گئے ہیں ۔

صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق سیلاب سے سندھ کے 5ہزار 619 اسکول مکمل تباہ ہوچکے، جبکہ 12ہزار اسکولوں کو شدید نقصان پہنچا ہے،اس کے علاوہ اڑھائی ہزار سے زائد اسکولوں میں قائم کیمپ میں 65ہزار سے زائد خاندان آباد ہیں۔

محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے  مطابق  سندھ کے سرکاری اسکولوں کی انرولمنٹ 50فیصد کم ہونے کا خدشہ ہے،صوبائی وزیر تعلیم نے فوری طور پر خیمہ اسکول کا منصوبہ پیش کیا ہے، تمام متاثرہ علاقوں میں تیزی سے خیمہ اسکول قائم کیے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں