ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب اور چینی پولیس کے درمیان ایم او یو پر دستخط

پنجاب پولیس اور چین کی پولیس کے درمیان مالی جرائم اور مجرموں کی گرفتاری کے لیے ایم او یو پر دستخط کر دیے گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار اور چینی قونصل جنرل لاہور زہا شیرن نے ایم او یو پر دستخط کیے،چینی پولیس کے افسران اور دیگر حکام نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی،ایم او یو کے تحت دونوں ادارے انسداد جرائم اور پبلک سیکیورٹی کے حوالے سے باہمی تعاون کو بڑھائیں گے،مالی جرائم، مجرمان کی گرفتاری اور بیرون ملک چوری ہونے والے سامان کی برآمدگی کے لیے بھی تعاون بڑھایا جائے گا۔

چینی قونصل جنرل نے چینی شہریوں، ماہرین اور بزنس وفود کو بہترین سکیورٹی فراہم کرنے پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں