ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دے ، خالد محمود خان

راولاکوٹ: جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس مسئلہ کشمیر بارے پاس کردہ قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں.

اقوام متحدہ ہندوستان پر دباﺅ ڈالے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت فراہم کرے ،ہندوستان کی قیادت نے خود اقوام متحدہ میں جاکر عالمی برادری سے درخواست کی کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق فراہم کرے گا ہندوستان اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو رائے شماری کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کرے.

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے عالمی برادری کی ضمانت پر ہتھیار رکھے تھے عالمی برادری کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرے اپناپیدائشی حق مانگنے کی پاداش میں ہندوستان نے 5لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کردیا 5لاکھ کشمیری شہداءکا خون اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے سر ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں