ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دبئی میں 4 افراد نے جعلی پولیس بن کر تقریباً 5 لاکھ درہم لوٹ لیے

دبئی: دبئی میں ایک 4 رکنی نوسرباز گروہ نے پولیس کا روپ دھار کر تقریبا 5 لاکھ درہم لوٹ لیے۔

گزشتہ روز خلیج ٹائمز کے مطابق 4 ا فراد کو پولیس افسران کا روپ دھار کر ایک شخص سے 4 لاکھ 89 ہزار 650 سعودی ریال (4 لاکھ 78 ہزار 550 درہم ) لوٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

 استغاثہ کی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے متاثرہ شخص سے رابطہ کیا کیوں کہ انہیں شبہ تھا کہ وہ رقم کی غیر قانونی منتقلی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے.

 انہوں نے اس کے لیے جال بچھا کر اسے ایک عوامی علاقے میں پھنسایا جہاں ان افراد نے اسے بتایا کہ وہ پولیس اہلکار ہیں اور اس شخص کو بڑی مقدار میں غیر قانونی نقدی رکھنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

چوں کہ ان میں سے ایک شخص دبئی ٹریفک پولیس کی مخصوص وردی میں ملبوس تھا، اس لیے متاثرہ شخص کو کسی بھی قسم کی گڑبڑ کا شبہ نہیں ہوا اور اس نے رقم ان کے حوالے کر دی.

 ملزمان نے استغاثہ کو بتایا کہ انہوں نے رقم آپس میں بانٹ لی، عدالت نے چار افراد کے گینگ کو قید کی سزا سنائی ہے، انہیں چوری کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا جو کہ برآمد نہ ہو سکی جب کہ پانچویں مدعا علیہ کو بری کر دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں