ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوابشاہ ایئرپورٹ کو 25 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ

نوابشاہ ایئرپورٹ کو 25 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سی اے اے نے نیا نوٹم جاری کردیا یے، جس میں بتایا گیا ہے کہ نوابشاہ ایئرپورٹ میں تاحال سیلابی پانی موجود ہے۔

سی اے اے نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ سیلابی پانی کے باعث نوابشاہ ایئرپورٹ کو گزشتہ ماہ سے فلائٹ آپریشن کے لیے بند کیا گیا تھا۔

سی سی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور کے درمیان اڑنے والی فلائٹس کو ملتان ایئرپورٹ کو سیکنڈری ایئرپورٹ کے طور استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

سی سی اے نے بتایا کہ سیلابی پانی اور طوفانی بارشوں سے نوابشاہ ایئرپورٹ رن وے پر تاحال کئی فٹ پانی کھڑا ہے، رن وے کی لائٹس کو بھی پانی کھڑے ہونے سے خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

سی اے اے نے کہا کہ خراب موسم اور طوفانی بارشوں میں اسلام آباد اور لاہور سے کراچی آنے والی فلائٹس کو نوابشاہ ایئرپورٹ پر اتارا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں