ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قائداعظم ؒ کے فرمودات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،پرویز الٰہی

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظمؒ کے زریں اصولوں ایمان، اتحاد، تنظیم کو اپنا کر ہم مملکت خدا داد پاکستان کو درست سمت میں ڈال سکتے ہیں۔

قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، میں سمجھتاہوں کہ قائداعظم ؒکے اصولوں پر چل کر ہی ہم پاکستان کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج اگر ہم خود کو آزاد قوم کہلاتے ہیں تو اس کے پیچھے قائداعظم ؒکی مدبرانہ سیاست ہے، بانی پاکستان محمد علی جناح بااصول، انصاف پسند اور جرت مند مدبر تھے، تحمل، برداشت اوررواداری پر مبنی پرامن معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناح کا خواب تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں