ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قائم مقام گورنر سندھ کی وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

کراچی:قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی ، مزار پر فاتحہ خوانی اور ملک و صوبہ کی ترقی اور سلامتی کے لئے دعا بھی کی ۔

 قائم مقام گورنر سندھ نے مزار پر رکھی مہمانوں کی کتاب میں بابائے قوم کے بارے میں تاثرات بھی درج کئے۔ قائم مقام گور نر سندھ آغا سراج خان درانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے محمد علی جناح  نے ہر حق سے محروم مسلمانوں کو اپنی ولولہ انگیز قیادت کے ذریعہ آزادی دلائی ایک ایسے وقت میں جب برصغیر کے مسلمان مایوسی اور نا امیدی کا شکار تھے۔

آغا سراج درانی نے مزید کہا کہ قائد اعظم نے انگریزوں اور ہندں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بتایا کہ مسلمان غلامی ہرگز ہرگز قبول نہیں کر سکتے، قائد اعظم نے اپنی صحت کی پرواہ کئے بغیر برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک ملک کے حصول کی انتھک جدوجہد کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں