ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک فضائیہ کی سیلاب متاثرین کی فلاح و بہبود کے لیے کوششیں جاری

کراچی:پاک فضائیہ خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل میں سرگرم عمل ہے۔

پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب زدگان کی فلاح و بہبود، خوراک، رہائش، پینے کے پانی اور طبی امداد کی بروقت فراہمی کے لیے بروقت اقدامات میں مسلسل مصروفِ عمل ہیں۔

سیلاب متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں ازحد ضروری ریلیف فراہم کرنے کے لیے پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضرورت مند خاندانوں میں 23,076 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ، 1103 پانی کی بوتلیں اور 1795 راشن کے پیکٹ تقسیم کیئے، جن میں بنیادی غذائی اجناس شامل ہیں۔

مزید براں مفت خوراک اور رہائش کی فراہمی کے علاوہ پاک فضائیہ کے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں میڈیکل ٹیموں نے 3049 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں