ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 روسی فوج پسپا ہو رہی ہے،تمام مقبوضہ علاقہ حاصل کرلیں گے،صدر زیلنسکی

کیف:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کی فوج نے ستمبر میں 2000 کلومیٹر کے علاقیپر دوبارہ قبضہ کرکے اسے روسی فوج سے چھین لیا ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ روسی فوج شمال مشرق اور جنوب میں یوکرین کے جوابی حملے سے بچ کر “صحیح انتخاب” کر رہی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق زیلنسکی نے کہا کہ “اب تک ستمبر کے اوائل سے تقریبا 2,000 کلومیٹر کو آزاد کرایا جا چکا ہے۔ حالیہ دنوں میں روسی فوج نے ہمیں اپنی بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

روسی فوج فرار ہو رہی ہے اور فرار اس کے لیے صحیح آپشن ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے یوکرین کی فوج نیاعلان کیا تھا کہ وہ کوبیانسک (مشرقی یوکرین) کے اہم سپلائی ٹان میں داخل ہو گئی ہے، جس پر روسی افواج نے کئی ماہ سے قبضہ کر رکھا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں