ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع کا اشارہ دے دیا

  اسلام آ باد: پی ڈی ایم اور جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی مدت بڑھانیکےآئینی اورقانونی پہلوں کاجائزہ لیں گے، ایکسٹینشن دینے والی پارلیمنٹ کو ایکسٹینشن کیوں نہیں مل سکتی۔ نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قبل ازوقت الیکشن کی سختی سیمخالفت اور عمران خان کے الیکشن کے مطالبات کو رد کردیا۔ 

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت سیلاب کی بدترین تباہ کاریوں کا شکارہے، سیلاب سے ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں ہوئی، ان حالات میں انتخابات کیسے ہوسکتے ہیں۔

  مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کے آپشن پربھی غورہوسکتاہے، پارلیمنٹ کی مدت بڑھانیکےآئینی اورقانونی پہلوں کاجائزہ لیں گے، ایکسٹینشن دینیوالی پارلیمنٹ کوایکسٹینشن کیوں نہیں مل سکتی۔ 

سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، وہ سیاست سے دور ہوتے جارہے ہیں، ان کی اپنی باتیں ہی ان کے لئے کافی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں