ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرینی فوج کا تین گنا علاقے پر دوبارہ قابض ہونےکا دعویٰ

Ukrainian army

کیف: یوکرین کی فوج  نے دعویٰ کیاہے کہ اس کی افواج نے مشرقی یوکرین میں تیز رفتار جوابی کارروائی کے دوران تین ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔اگر ان دعوں کی تصدیق ہو جاتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کیئو کی افواج نے 48 گھنٹوں کے اندر اپنے حاصل کردہ علاقے میں تین گنا اضافہ کر لیا ہے۔

صدر زیلنسکی نے   1,000 مربع کلومیٹر اور  پھر 2,000 مربع کلومیٹر کے رقبے کے حصول کا دعوی کیا تھا۔ مشرقی جوابی حملے میں یوکرین کے فوجیوں کو روس کے زیرِ قبضہ اہم سپلائی شہروں ایزیوم اور کوپیانسک میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔لیکن برطانیہ کے دفاعی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ان قصبوں سے باہر لڑائی جاری ہے ۔

کیئو میں حکام کا کہنا تھا کہ یوکرین کی افواج اب بھی ایزیوم کے آس پاس کی متعدد بستیوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے لڑ رہی ہیں۔روس کی وزارت دفاع نے ازیوم اور کوپیانسک سے اپنی افواج کی پسپائی کی تصدیق کی ہے، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ماسکو کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے زیر قبضہ علاقوں میں دوبارہ منظم ہوں گے۔روسی وزارت نے دونیتسک کے محاذ پر لڑائی کو تقویت دینے کے لیے تیسرے اہم قصبے بالاکلیہ سے فوجیوں کے انخلا کی بھی تصدیق کی۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں