ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوات: ٹائم ڈیوائس سے دھماکا، رکن امن کمیٹی  اور محافظوں سمیت 5 افراد جاں بحق

پشاور: سوات میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول دھماکے میں امن کمیٹی کے رکن ادریس خان اور دیگر 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں رکن امن کمیٹی ادریس خان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا، جس کے نتیجے میں اُن سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 2 پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات زاہد مروت کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملوث افراد کی تلاشی کی کارروائیاں شروع کردی ہیں جب کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق رکن امن کمیٹی ادریس خان کی گاڑی کو ٹائم ڈیوائس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا،جس میں وہ خود بھی جاں بحق ہوئے بلکہ ان کے دو محافظ بھی جان کی بازی ہار گئے۔

واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور تیز کارروائی کی ہدایت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں