ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اس قتل عام کا ذمہ دار یورپ اور یونان ہے: سلیمان سوئے لُو

ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے، یونان کی طرف سے واپس دھکیلے جانے کے نتیجے میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے، 6 نقل مکانوں کی لاشوں کے ویڈیو مناظر سوشل میڈیا سے شئیر کئے ہیں۔

ترکیہ ساحلی سکیورٹی کمانڈ آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق کل مارماریس قزل برون  کے کھُلے پانیوں میں لائف بوٹ میں سوار غیر قانونی نقل مکانوں کے ایک گروپ کی اطلاع ملنے پر 2 ساحلی سکیورٹی    کشتیوں کو علاقے کی طرف روانہ کیا گیا۔

ٹیموں نے لائف بوٹوں میں سوار 73 نقل مکانوں کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے۔

 امدادی کاموں کے دوران   2شیر خوار بچوں، 3 کم سن بچوں اور ایک عورت کی لاشیں بھی سمندر سے نکالی گئی ہیں۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے ان لمحات کے ویڈیو مناظر سوشل میڈیا پر شئیر کئے ہیں۔

ویڈیو کے بارے میں انہوں نے یورپ اور یونان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آپ کی انسانیت پر لعنت ہو۔ یہ مناظر شئیر کرنے پر ہمیں نہایت افسوس ہے۔ لبنان  سے اٹلی جانے کے خواہش مند نقل مکان اور معصوم بچے دوبارہ یونان کے قتل عام کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔ 9 ماہ کا عاصم اور 4 سالہ عبدالوہاب ہلاک ہونے والے کم سن بھائی ہیں۔ اے یورپ اور یونان! اس قتل عام کے ذمہ دار تم ہو”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں